: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
روم،15 مئی (ایجنسی) اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور ایک امدادی گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ربڑ کی چار کشتیوں پر سوار 484
تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ اس واقعے میں اب تک 7 افراد کے مرنے کی اطلاع بھی ہے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق بنگلہ دیش اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مذکورہ تارکین وطن نے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں تاکہ وہ انہیں سمندری راستے سے یورپ پہنچا سکیں۔